ایشا ہاکی کپ، پاکستان کی چائینز تائی پے کو 0-13 سے شکست

Asia Hockey Cup

Asia Hockey Cup

ملائشیا (جیوڈیسک) ایشا ہاکی کپ میں پاکستان نے چائنیز تاء پے کو 0 کے مقابلے میں 13 گولز سے شکست دے دی۔ ایپو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے اپنے گروپ کے آخری مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چائنیز تائی پے کو زیر کیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم نے پے در پے گول کرتے ہوئے حریف ٹیم کے خلاف 13 گول داغ دیے جبکہ انکے مقابلے میں چائنیز تائی پے کوئی بھی گول نہ کر سکا۔ قومی ٹیم نے نہ صرف پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

بلکہ تین میچوں میں 23 گولز بھی اسکور کیے ہیں۔ اس سے پہلے پاکستان نے اپنے پول اے میں ملائشیا اور جاپان کو بھی شکست دی تھی۔ قومی ہاکی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔