پشاور : حیات آباد، رشتے کے تنازع پر نوجوان نے لڑکی کو قتل کر کے خودکشی کر لی
Posted on January 27, 2016 By Majid Khan پشاور, مقامی خبریں
Peshawar
پشاور (جیوڈیسک) حیات آباد میں نوجوان نے گھر کے اندر لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔
حیات آباد پولیس کے مطابق محمود زیب نامی لڑکے نے حیات آباد فیز ون میں ایک گھر میں گھس کر نوجوان لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
نوجوان نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ رشتے کے تنازعے پر پیش آیا۔
محمود زیب لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا اور کئی بار لڑکی کے گھر رشتہ بھی بھیج چکا تھا۔ پولیس نے آلہ قتل تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com