جاسوسی کے الزامات : ترکی میں مزید 25 پولیس اہلکار گرفتار

Turkey

Turkey

انقرہ (جیوڈیسک) پولیس کے خلاف فون ریکارڈنگ کے یہ الزامات حکومت کے خلاف بدعنوانی کے حوالے سے کی جانے والی تحقیقات کے دوران سامنے آئے ہیں جس میں مبینہ طور پر ترک وزیرِ اعظم طیب اردگان کے قریبی ساتھی شامل ہیں۔ ترکی کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ کارروائی ملک کے 13 صوبوں میں کی گئی۔

ترکی میں گذشتہ سال دسمبر میں اعلیٰ سطح کی مبینہ بدعنوانی کے خلاف یہ تحقیقات سامنے آئی تھیں۔ ان تحقیقات کے بعد ترکی کے تین وزرا کے بیٹوں کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ چار وزرا کو اپنی وزارت چھوڑنا پڑی تھی۔

یہ ریکارڈنگ فروری میں سامنے آئی تھی جس میں وزیرِ اعظم طیب اردگان مبینہ طور پر اپنے بیٹے بلال سے دسیوں لاکھ یوروز کو ٹھکانے لگانے کا کہہ رہے تھے۔

ترک وزیرِاعظم طیب اردگان نے اس ریکارڈنگ کو جھوٹ قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔ ترکی کی حکومت کو یقین ہے کہ گرفتار ہونے والے پولیس اہلکار حزمت تحریک کے ساتھ وابستہ ہیں جو مبینہ طور پر حکومت کو گرانا چاہتی ہے۔