جاسوسی کا خوف ، اہلکار چینی موبائل فون استعمال سے نہ کریں، بھارتی فضائیہ

Mobile Phone

Mobile Phone

بھارتی (جیوڈیسک) بھارتی فضائیہ نے اپنے اہلکاروں کو چینی موبائل فون کے استعمال سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔ بھارتی ائیر فورس نے یہ ہدایات انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ پر جاری کی جس میں کہا گیا کہ چینی موبائل استعمال کرنے والے صارف کا تمام ڈیٹا بیجنگ کو منتقل کیا جا رہا ہے۔

بھارتی فضائیہ نے اپنے اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کو چینی ساختہ موبائل فون ’زیائومی ریڈمی ون ایس ‘ XiaomiRedmi1s استعمال کرنے سے منع کردیا ہے۔ حکومت کی طرف سے یہ خدشہ ظاہر کیا گیا۔ کہ اس موبائل فون سے چین میں موجود اس کے سرورز پر ڈیٹا منتقل کیا جارہا ہے۔

اور اس کا استعمال سیکورٹی رسک ہے۔ بھارتی فضائیہ کو ایک ایڈوئزری جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ ایک معروف سیکورٹی سلوشن کمپنی ایف سیکور نے اس موبائل پر مختلف تجربات کیے اور یہ بات سامنے آئی کہ یہ موبائل فون اپنے صارف کا نام ، فون نمبر، آئی ایم ای آئی ،ایڈریس بک سے فون نمبرز، اور ٹیکسٹ میسج بیجنگ کو بھیج رہا ہے۔

بھارتی فضائیہ نے یہ احکامات چند ہفتے قبل جاری کیے۔ یہ رپورٹ انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی طرف سے فراہم معلومات کی بنیاد پر انٹیلی جنس یونٹ نے تیار کی۔ بھارتی خبر رساں ادارے نے چینی کمپنی سے اس بارے رابطہ کیا لیکن فوری کوئی جواب نہیں ملا۔

تاہم کمپنی نے دو دن بعد عمومی بیان جاری کیا کہ کمپنی تمام اوقات میں محفوظ طریقے سے اپنے صارفین کے ڈیٹا کو ذخیرہ کرنے کے لئے کمر بستہ ہے۔ کمپنی کا موقف ہے کہ غیر چینی صارفین جو بیجنگ سرورز سے دور ہیں ان میں سے کچھ کا ڈیٹا صرف کارکردگی اور رازداری تحفظات کےلئے منتقل کر رہی ہے۔