جاسوسی کے قوانین پر ٹوئٹر کا امریکی حکومت کیخلاف مقدمہ

Twitter

Twitter

کیلی فورنیا (جیوڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے جاسوسی کے قوانین پر امریکی حکومت کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے، مقدمہ شمالی کیلی فورنیا کی مقامی عدالت میں ایف بی آئی اور امریکی محکمہ انصاف کے خلا ف دائر کیا گیا ہے۔

ٹوئٹرانتظامیہ کا کہنا ہے کہ موجودہ قوانین کے تحت ٹوئٹر صارفین کی معلومات کے لیے حکومت کی درخواستوں سے متعلق بعض تفصیلات نہیں بتا سکتا۔

ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق یہ آزادئ اظہار کے حق کی خلاف ورزی ہے،امریکی حکومت کیخلاف مقدمے کا مقصد حکومت کو اس بات پر مجبور کرنا ہے کہ وہ صارفین کے حوالے سے زیادہ شفافیت سے کام لے۔