کروڑ لعل عیسن کی خبریں 08/03/2015

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ملازم حسین بانی امام بارگاہ بستی کلیہ کے بھتیجوں عارف حسین ، طارق حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ 28 فروری کو ہونے والی مجلس کی باقائدہ منظوری حاصل کی گئی تھی۔ مجلس میں کسی ذاکر نے غیرذمہ دارانہ تقریر نہیں کی۔ جس سے کسی کی دل آزاری یا گستاخی کا پہلو نکلتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے سرا سر جھوٹ پر مبنی مقدمہ درج کیا۔ اعلیٰ حکام سے استدعا ہے کہ واقعے کی کھلی انکوائری کروا کر ہمارے چچا ملازم حسین کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر خارج کروائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) موقف سے ایک انچ بھی نہیں ہٹیں گئے حکومت21 ترمیم مدارس کو بند یا ختم کرنا چاہتی علماء دیوبند حفاظت کرے گی میںاسلام کے نفاذ کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا یہود و نصاریٰ کی سازشوں کو مسلم امہ متحد ہو کر ناکام بناسکتی ہے ان خیالات کا اظہار مفتی کفائت اللہ اور پیر طریقت حضرت مولانا ارشاد احمد آف کبیر والانے مدرسہ عید گاہ میںایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا مفتی کفائت اللہ آف مانسہرہ نے کہا کہ موجودہ حکومت قرآن پاک اور بنی کریم کی سنتیں ختم کرنے کے لئے دینی مدارس بند کرنا چاہتی ہے حومت کا موقف ہے کہ ان مدارس میں دہشت گرد اور بم تیار کئے جاتے ہیں لیکن یہ سراسر غلط ہے دینی مدارس میں صرف قرآن پاک کی تعلیم احادیث اور بنی کریم ۖ کی سیرت کے متعلق تعلیم دی جاتی ہے انھوں نے کہا کہ اس وقت کی حومت نے اپنے بیرونی آقائوں کو خوش کرنے کے لئے لال مسجد کے طلباء و طالبات فاسفورس جیسے خطرناک زہر پھیکی اور سیکڑوں بہنوں اورمائوں کے لخت جگر کو بے دردی سے شہید کیا باجوڑ کے مدرسہ میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے78 معصوم بچوں کو شہید کیا جب ہم نے امریکہ اور ان اتحادیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تو صدر مملکت پرویز مشرف نے خود ان شہدا کو شہید کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہمیں بتایا جائے کہ ان معصوم بچوں کا کیا قصور تھا ؟ ہم حکومت سے پوچھنا چاہتے ہیں ہمارے علماء اکرام اور معصوم طالب علموں کو کس سزا میں مارا جارہا ہے انھوں نے کہا اب حکومت نے ہمارے علماء ااکرام کو پھانسیاں دے رہی ہے تاکہ وہ اپنے موقف سے ہٹ جائیں ہم غیر مقلد ،حلوے کی دیگیں ہڑپ کرنے والے یا رافضی ہوتے تو پیچھے ہٹ جاتے مگر ہم حضرت امام ابو حنیفہ کے مقلد اور دیوبند والے اپنے موقف اور مدارس کی حفاظت سے پیچھے نہیں ہٹیں گئے یہ ان کی بھول ہے کہ مدارس کو بند کرکے اسلام کے نام بننے والے ملک میں بے حیائی اور عریانی کا عام کریں گئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کو علماء دیوبند نے بناتا تھا اور وہی اس کی حفاظت کریں گئے حکومت 21ترمیم کے نام پر دینی مدارس کو بند یا ختم کرنا چاہتے ہیں مگر یہ ان کی عام خیالی ہے ہم ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گئے اس موقع پر مفتی کفائت اللہ نے تمام شرکاء سے ہاتھ کھڑے کرواکر عہد لیا کہ اگر اس بارہ میں قیادت آپ کو اسلام آباد بلوائے تو آپ آئے گئے تمام شرکا ء نے اسلام آباد آنے کا وعدہ کیا پیر طریقت وشیخ الحدیث حضرت مولانا ارشاد احمد آف دارالعلوم کبیر والا نے کہاکہ دنیا میں بہنے والے خون بے جا کو روکنے کیلئے اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو اہم کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق معاشرتی زندگی کو نہ ڈھالا گیا توزندگی میں کبھی سکون نہ ملے گا مسلمان مسلمان کا بھائی ہے اس کو عام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے کہ مسلمانوں کو لڑانے والے خود امن کی زندگی بسر کر رہے ہیںانھوں نے کہا کہ مسلمان قرآن اور بنی آخرزمان کی سیرت اور صورت پر عمل کرکے دونوں جہانوں میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ جب ہم ے قرآن اور بنی کریم کی سنت چھوڑ دی اس وقت سے مسلمان مصیبتوں کے چکار ہورہے جب تک ہماری اعمال اور افعال میں قرآن وبنی کریم کا طریقہ نہیں آئے گا ہم کامیاب نہیں ہوسکتے آخر پر مقررین کے خطاب کے بعد حفاظ طلباء کی دستار بندی اور ان میں اسناد بھی تقسیم کی گیئںجلسہ میں علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور آخر میں ملکی سلامتی اور بیداری امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعا بھی مکرائی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) گناہوں سے لد کر درود کی محفل میں آنے والا جب واپس جاتا ہے تو اس کے گناہ دھل جاتے ہیں۔ اللہ والوں کا ذکر دراصل اللہ ہی کا ذکر ہے۔ ولی اللہ کا مزاق اڑانے والے اور دھوکہ دینے والے سے اللہ تعالیٰ ضرور بدلہ لیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت کے ڈویژنل آرگنائزر علامہ مفتی قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے گزشتہ روز جامعہ سعیدیہ میں درود پاک کی ماہانہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے ذکر اور خوف خدا میں جو آنکھ آنسو بہاتی ہے اللہ تعالیٰ اس کو مقبول بنا دیتا ہے۔ آنسوئوں سے دلوں کے زنگ دور ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 ویں امام حضرت علی نقی جب ایک محفل میں تشریف لے گئے تو وہاں ایک شخص زور سے ہنس رہا تھا۔ آپ نے اسے فرمایا کہ تمہیں خبر ہے کہ تمہاری موت قریب ہے۔ بس یہی ہوا کہ اس شخص نے کھانا کھایا اور وہ مر گیا۔ اسی طرح حضرت ابراہیم بن عدم ، حضرت جنید بغدادی اور حضرت بابوجی بھی ہمیشہ سنجیدہ اور خاموش اور روتے رہتے اور فرماتے کہ کھلکھلا کر ہنسنے سے انسان کے دل مردہ ہو جاتے ہیں۔ جو شخص دنیا میں زیادہ روئے گا وہ آخرت میں ہنسے گا۔ حضور نبی کریمۖ کے غلام آپۖ کی گفتگو سنتے اور زاروقطار روتے۔ کیونکہ انہوں نے حق کو پہچان لیا۔ حضرت سلیمان فارسی اہل بیت کے غلام تھے اور غلام جس قوم نے آزاد کیا جاتا ہو اسی قوم سے گنا جاتا ہے۔ اس لیئے حضرت سلیمان فارسی کو اہل بیت سے کہا گیا ہے۔ درود پاک پڑھنے والوں کو روز قیامت حضور نبی کریمۖ کی شفاعت نصیب ہو گی۔ درود پاک ہر جمعہ کو نماز جمعہ تا نماز عصر پڑھنے کا بہت ثواب ہے۔ حضرت نقیب اور حضرت نصیر الدین نصیر گیلانی کا وصال بھی جمعة المبارک کے روز ہوا۔ جبکہ ہمارے سلسلہ نظامیہ کے بزرگ حضرت نظام الدین اولیا بھی خصوصاً جمعہ کے روز نماز جمعہ تا نماز عصر درود پاک محفل منعقد کرتے۔ جس کی نسبت سے آج تک محافل جاری ہیں۔ اس موقع پر درجنوں افراد نے شرکت کی اور لنگر کروایا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) کروڑ لعل عیسن اور گردونواح میں گزشتہ تین روز سے مسلسل موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری۔ بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی اور تیز ہوز چلنے سے گنا اور آم کی کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ اور مسلسل بارشوں کے ساتھ تیز ہوا چلنے سے گندم کی جڑ کمزور ہونے سے ہوا سے گر گئی۔ جس سے فصلات کو شدید نقصان پہنچا۔ اور بعض علاقوں میں ژالہ باری کے سبب گندم کی فصلیں صاف ہوگئی۔ جبکہ بارانی ( بیرون) کے علاقے میں مسلسل بارشوں سے اربوں روپے کے چنے اور گندم کی فصلات کو فائدہ ہوا۔ نہری علاقوں کی عوام نے اللہ تعالیٰ سے گڑگڑا کر بارشوں کا سلسلہ روکنے کیلئے دعائیں مانگنا شروع کر دیں ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) کروڑ فتح پور میں گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ جس پر کافی سارا ورک مکمل ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے گزشتہ روز پیر مخدوم یعقوب قریشی کے صاحبزادوں گولڈ میڈلسٹ مخدوم مزمل قریشی ، مخدوم ڈاکٹر شاہ محمد فیصل کی شادی کے ولیمے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ قریشی خاندان حضرت لعل عیسن کی اولاد ہیں۔ان سے مہت سی توقعات ہیں۔ میں حلقہ NA-181 چوبارہ ، فتح پور اور کروڑ میں بجلی ، میٹھے پانی اور سیوریج سمیت ہیلتھ ، تعلیم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہا ہوں۔ آپ لوگ میری رہنمائی فرمائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد ہماری حکومت توانائی کے منصوبوں کو مکمل کر کے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دے گی۔ اس کے بعد کروڑ اور فتح پور میں سوئی گیس کی فراہمی ممکن ہو گی۔ اس موقع پر پیر طارق شاہ ایڈووکیٹ ، پرنسپل وٹرنری سکول سید امتیاز حسین شاہ ، پیر قمر الزمان قریشی ، پیر عاد شاہجہان قریشی ، مخدوم آفتاب شاہ قریشی ، امیر حسین قریشی ، محمد جہانگیر شاہ ، انتظار حسین قریشی ، ممتاز حسین شاہ قریشی ، پیر حسنین احمد قریشی ، طارق پہاڑ ، محمد افضل زبیری ، رضوان شاہ ایڈووکیٹ ، سید مختار حسین شاہ ایڈووکیٹ سمیت دیگر افراد موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں دلہے ہشاش بشاش تھے۔ ان کی شادیاں ان کے چچا رمضان شاہ قریشی کی صاحبزادیوں کے ساتھ سر انجام پائیں۔