کروڑ لعل عیسن کی خبریں طارق محمود سے 20/12/2014

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) حضرت پیر سید نصیرالدین نصیر عظیم مفکر ، دانشور اور ولی کامل تھے۔ جنہوں نے اپنے کلام کے ذریعے اسلام کی شمع روشن کی۔ سانحہ پشاور انتہائی دلدوز واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اللہ تعالیٰ معصوم شہیدوں کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنّت کے ڈویژنل کنوینئر علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے گزشتہ روز جامعہ سعیدیہ میں حضرت سید نصیرالدین نصیر کے عرس کے موقع پر بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پیر آف سواگ شریف ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سمیت عمائے کرام اور مریدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ قاری اشفاق سعیدی نے کہا کہ سید نصیر الدین نصیر بہت بڑے عالم ، مفکر ، دانشور اور ولی کامل تھے جن کے آج دنیا کے 22 ممالک میں لاکھوں عقیدت مند موجود ہیں۔ آپ کے وصال کے بعد تعداد میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ آج کے حالات ہماری بد اعمالیوں اور قرآن سے اپنا رشتہ توڑنے کے سبب پیدا ہو رہے ہیں اور ہم ذلت اور رسوائی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ قرآن پاک اور حضور نبی کریمۖ کے بتائے ہوئے دین میں اتنی برکت ہے کہ حضرت عمرفاروق کا نام جب کفار کے سامنے آتا تو ان پر سکتہ طاری ہو جاتا اور کفار کانپنے لگتے۔ اللہ تعالیٰ بڑی عزت اور شان والا ہے۔ مساجد ، عبادت گاہوں اور درسگاہوں پر بم دھماکے اور حملہ کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ سانحہ پشاور انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ جس نے سفاکیت اور بربریت کا مظاہرہ کیا۔ جو کوئی مسلمان تو کیا کوئی انسان بھی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں نظامِ مصطفیۖ کا فی الفور نفاذ کیا جائے اور قاتلوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ بعد ازاں عرس کے اختتام پر سینکڑوں لوگوں میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

Peer Naseeruddin Naseer Urs

Peer Naseeruddin Naseer Urs

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) آواز فورم عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ تعلیم صحت انصاف دلوانے اور اداروں میں کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار سائوتھ ایشیا پارٹنرشپ پروگرام آفیسر مختار حسین ، مس انیلہ عزیز ، فرید اللہ چوہدری ، طارق پہاڑ ، اور صفدر جتوئی ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز تحصیل آواز فورم کے اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر نشیب اور چکوک کے علاقوں کے سکولوں اور ہسپتالوں کی چار دیواری کمرے اور بنیادی سہولیات نہ ہونے پر آواز فورم کے مقامی ممبران نے آگاہ کیا۔ جبکہ دیہاتوں میں پیدائشی سرٹفیکیٹ اور شناختی کارڈ بنوانے میں شدید مشکلات اور تکالیف بتائیں۔ علاوہ ازیں چنڈی موڑ تا ریلوے پھاٹک لیہ روڈ پر سیوریج اور نالیاں نہ ہونے سے گندگی پھیلنے اور پانی کھڑا ہوجانے پو متفقہ طور پر ایک ریزولس پاس کی گئی۔ اور فورم کے ذریعے ڈی سی او لیہ اور اے سی کروڑ اور ٹی ایم اے حکام کو تحریری خطوط ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں مس طاہرہ شبیر ، عظمت اسراء ، محمد عامر ، غضنفر عباس قریشی ، محمد آصف وٹو سمیت تحصیل بھر کے ممبران نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Dr Mahboob Husnain And Tanweer Yazdan

Dr Mahboob Husnain And Tanweer Yazdan

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) سانحہ پشاور نے پورے ملک کو سکتے میں ڈال دیا ہے۔ معصوم معمارِ قوم کی جانوں کے ضیاع سے پاکستان کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دہشتگرد کسی طرح بھی رعایت کے قابل نہیں۔ فی الفور کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ایس تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کروڑ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی ، اے سی کروڑ تنویر یزدان نے اپنے الگ الگ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان کی بقاء اور استحکام کی خاطر پوری قوم اس طرح متحد ہو کر اسلام اور پاکستان دشمنوں کے عظائم خاک میں ملا دیں۔ تخریب کاروں اور دہشتگردوں کو اپنے انجام تک پہنچائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملٹری سکول پشاور کے ننھے نونہال طلباء قوم کے معمار تھے جن کی شہادت سے پاکستان کو بہت بڑ ا نقصان ہوا ہے۔