کروڑ لعل عیسن کی خبریں طارق پہاڑ سے29/12/2014

لیہ + کروڑ لعل عیسن ( نمامہ نگار) خواجہ فقیر محمد باروی نے دین حق کیلئے بے پناہ خدمات انجام دیں۔ آپ کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پورا نہیں ہو سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت کے ڈویژنل آرگنائزر علامہ محمد قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی ، ضلعی صدر پیر سید غوث محمد شاہ گیلانی ، سیکریٹری اطلاعات طارق پہاڑ تحصیل صدر ابو بکر چشتی ، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ریاض حیدر مہروی ، ملک غفور اتلیرہ سمیت دیگر افراد نے اپنے بیان میں کیا۔ قاری اشفاق نے کہا کہ خواجہ فقیر محمد باروی نے دین اسلام اور مذہب حق کی تروج و اشاعت اور تحفظ کیلئے بے پناہ خدمات انجام دیں۔ اور مذہب باطلہ کو روکنے کیلئے علمائے اہل سنت کے ساتھ بڑے بڑے تبلیغی دورے کیئے۔ اور جلسوں کانفرنسوں کے ذریعے مسلک اہل سنت کا کام کیا۔ اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے۔ اجلاس میں جماعت اہل سنت کے صدر مولانا ابو بکر چشتی کے بڑے بھائی حاجی اللہ ڈیوایا کی وفات پر بھی اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی گئی۔

Condolence Meeting

Condolence Meeting

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ + کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن کے بھتیجے ، سابق چیئر مین ضلع کونسل صاحبزادہ نور الحسن کے بیٹے صاحبزادہ فہیم الحسن رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ دعوت ولیمہ میں پیر آف موسیٰ زئی شریف پیر آف جنجو شریف ، ، پیر معید ، پیر غفورالحسن ، سابق ایم پی اے عبدالعلیم قصوریہ ، اے سی کروڑ تنویر یزدان ، اے سی لیہ سردار منظور خان ، صوبائی پارلیمانی سیکریٹری سردار قیصر عباس مگسی ، سابق ایم این اے سردار غحلام فرید میرانی، سابق تحصیل ناظم ملک منظور جوتہ ، نائب تحصیل ناظم عابد انوار علوی ، سردار غلام عباس بپی ، چوہدری اطہر مقبول ، شیخ امین گڈو ، ملک غلام اکبر سامٹیہ ، ڈاکٹر یحییٰ ، ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی چوہدری بشارت رندھاوا ، محمد شفیع لاشاری ، طارق پہاڑ ، سید طاہر شاہ ، رانا محمد سرور ، چوہدری جاوید اصغر ، ڈاکٹر عبدالستار ، داکٹر دلدار ، سردار کامران خان سیہڑ ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد اسحاق ، محمد مشتاق سامٹیہ ، داکٹر گلزار احمد ، شاہد خان درانی سمیت دیفر افراد موجود تھے۔

Faheem ul Hassan Wedding Cermoney

Faheem ul Hassan Wedding Cermoney

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ + کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) جمعیت علمائے پاکستان ضلع لیہ کا اجلاس زیر صدارت قاری عبدالعزیز طاہر منعقد ہوا۔ اجلاس میں سرپرست قاضی سعد اللہ ، جنرل سیکریٹری محمد رفیق نقشبندی ، غلام محمد بریال ، علی جان و دیگر افراد نے شرکت کی۔ اجلاس میں جماعت اہل سنت کے صوبائی نائب صدر خواجہ فقیر محمد باروی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ فقیر محمد باروی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) کروڑ لعل عیسن کے مختلف علاقوں میں سکول کی بجلی، سیوریج کی سہولیات ،اور ویٹرنری ڈسپنسری کی سہولیات سے محروم۔ تفصیل کے مطابق مورخہ 26دسمبر2014ء کو گلوبل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کروڑ لعل عیسن کے آفس میں سائوتھ ایشیاء پارٹنر شپ پاکستان کی معاونت سے ایک روزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سائوتھ ایشیاء پارٹنر شپ پاکستان کی طرف سے پروگرام آفیسر مختار حسین ، گلوبل ڈویلپمنٹ آر گنائزیشن کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر انیلہ عزیز اور رانا محمد افضل ، طاہرہ شبیر ،غضنفر حسن ،فضومائی نائب صدر دوئم ، عمران حسن عظمت شیر اور دوسرے ممبران نے شرکت کی۔

آغاز اللہ پاک کے بابرکت نام سے ہوا ۔تعارف کے بعد ممبران نے تحصیل کروڑ کے مختلف محکموں کو کام کی نشاندہی اور ان پر فوری عمل عمل درآمد کی سفارشات کی گئیں ۔ایک خط ایکسین پبلک ہیلتھ لیہ کے نام سیوریج پائپ لائن کی منظوری کے حوالے لکھاگیا ۔جس میں سیوریج پائپ لائن نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں مختلف بیماریوں کے پھیلنے اور لوگوں کی مشکلات کا بتایا گیا ۔خط کا ریفرنس نمبر 91ATF ہے۔ اس لیٹر میں پھاٹک سے لیکر احمد علی موڑ تک کا نقشہ کی کاپی، کل لاگت ، DCO لیہ اور AC کروڑ لعل عیسن کو بھیجی جانے والیدرخواست کی کاپیاں بھی لف کی گئیں ۔دوسرا لیٹر ڈپٹی مینجر میپکو لیہ کو لکھا گیا جس میں بتی ڈوڈے میں گورنمنٹ پرائمری سکول سرگانی نشیب یونین کونسل بصیرہ میں بجلی کی فراہمی میں تاخیر کے حوالے سے بتایا گیا کہ سکول کی گرانٹ جو کہ 3,20,220 روپے محکمہ ایجوکیشن کی طرف سے UBL بنک چیک نمبر 12265536 کے تحت ٹرانسفر ہو چکا ہے۔

ڈیمانڈ نوٹس نمبر 3034 مورخہ 22 اپریل 2014 اور 573 مورخہ 14 اپریل 2014 کو مل چکا ہے لیکن ابھی تک باقاعدہ عمل درآمد نہیں ہوا۔اس میں ڈیمانڈ نوٹس ۔چیک اور فائل کی کاپی بھی لیٹر کے ساتھ لف کی گئی۔لیٹر ریفرنس نمبر 92ATF ہے ۔ لیٹر EDO ایگریکلچرل کولائیوسٹاک ڈسپنسری کی بلڈنگ اور شفٹنگ کے حوالے سے بتایا گیاکہ شیہنہ والا محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے 1991 ء میں ایک ڈسپنسری کی منظوری ہوئی تھی محکمانہ زمین نہ ہونے کی وجہ سے ڈسپنسری کو موضع دین پور میں شفٹ کیا گیا تھا ۔ ابھی گزارش کی گئی کہ 2006 میں ایک شخص نے منتقل انتقال نمبر 2106 بنام ڈسپنسری محکمہ حیوانات کو ایک کنال اراضی 20/16138 کو 4.8.2006 منتقل کر دی گئی تھی۔

ریفرنس نمبر ATF/93 میں در خواست میں ویٹرنر ی ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے در پیش مسائل سے آگاہ کیا ۔جس کے ساتھ پہلے DCO لیہ کو دی جانیوالی درخواست کی کاپی اور انتقال زمین کی کاپی لف کی گئی ہے۔اور یہی درخواست DCO لیہ کو بھی لکھی گئی تا کہ اس علاقے میں در پیش مسائل کو حل کیا جائے ۔اور دوسرے موضع کچی بہار شاہ ماچھی کے مختلف علاقوں میں ابھی تک بجلی نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے خاص کر اس علاقے کے طلباء اور کسانوں کو بجلی نہ ہونے کی طجہ سے در پیش مسائل سے آگاہ کیا گیا ۔ یہ تمام لیٹر متعلقہ محککموں کو بیھیج دیئے گئے ہیں ۔تا کہ جلد از جلد ان مسائل کو حل کیا جا ئے آخر میں آواز تحصیل فورم کے ممبران نے سائوتھ ایشیاء پارٹنر پش پاکستان کا شکریہ ادا کیا جس کی وجہ سے ان پسماندہ علاقوں کے مسائل حل ہونے کی امید رکھی گئی ہے اور تمام ممبران کیلئے ایک اچھا پلیٹ فارم ثابت ہو اہے۔