جوہربارو (جیوڈیسک) پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم نے جوہر کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں جنوبی کوریا کو ہرا کر فاتحانہ آغاز کر دیا۔ ملائیشیا کے شہر جوہربارو میں جاری ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں جنوبی کوریا کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں قومی کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس دکھائی۔ پاکستان کی جانب سے محمد دلبر نے دو جبکہ محمد عمیر نے ایک گول سکور کیا۔ پاکستان کا دوسرا میچ انگلینڈ کے خلاف کل ہو گا۔ قومی ٹیم روایتی حریف بھارت کے خلاف پچیس ستمبر کو میدان میں اترے گی۔