جوہر فاؤنڈیشن اور بسمل آرٹ کونسل کی جانب سے عقیل خان کالمسٹ کو بیسٹ جرنلسٹ کا ایوارڈ دیا گیا

Aqeel Khan Award

Aqeel Khan Award

کراچی : کالم نگار اور ایڈیٹر پاک نیوز لائیوعقیل خان کو مولانا محمدعلی جوہر فاؤنڈیشن کی طرف سے بیسٹ جرنلسٹ کا ایوارڈ کراچی کے نیشنل میوزیم آڈیٹوریم میں دیا گیا۔ جوہر فاؤنڈیشن پاکستان بھر میں ایسے لوگوں کو ایوارڈ سے نوازتی ہے جو پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں مگر گمنامی کی زندگی بسر کررہے ہوتے ہیں۔ جوہر فاؤنڈیشن کے صدر ارشد مسعود کے مطابق ہر قومی دن پر ان کی فاؤنڈیشن تقسیم ایوارڈ کا پروگرام کرتی ہے۔

یوم دفاع کے موقع پرمختلف کیٹگریز میںبیسٹ ٹیلنٹ ایوارڈ دیے گے۔ ایوارڈ لینے والوں میں مجتبیٰ رفیق چئیرمین( وائس آف یوتھ) امتیاز حسن (ابھرتا پاکستان لندن) عبدالرزاق (بحرین) الفت رسو ل (لاہور)اور کالم نگار عقیل خان شامل تھے۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی سندھ کے سابق گورنر معین الدین حیدر، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی، معروف سنگر فرحان صدیقی کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ جرنیل تھے۔

عقیل خان کا ایوارڈ کراچی میں موجود ان کے بھانجے دانیال خان نے وصول کیا۔ عقیل خان نے فون کے ذریعے پروگرام پر شرکت کی اور جوہر فاؤنڈیشن کے صدر ارشد مسعود، نامور کمپئیر اور آرٹسٹ آغا شیرازی اور مجتبیٰ رفیق کے ساتھ ساتھ جوہر فاؤنڈیشن کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کو ایوارڈ سے نوازا۔