کراچی کی خبریں 6/2/2016

Karachi

Karachi

نئی ایئر لائن کا قیام قومی خزانے پر سفید ہاتھی ثابت ہو گا۔ ایم آر پی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت کی جانب سے پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے باعث نجکاری میں ناکام حکمرانون کی جانب سے نئی ایئر لائن کی تشکیل کے عندیہ کو باطل قرار دیتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ پی آئی اے ‘ اسٹیل مل اور ریلوے سمیت کسی بھی قومی ادارے کو خسارہ زادہ قرار دیکر فروخت کرنا مسائل کا حل نہیں بلکہ مزید مسائل کا پیش خیمہ ثابت ہوگا اسلئے خسارہ زادہ اداروں کی نجکاری کی بجائے ان اداروں کو سیاسی اجارہ داری سے آزاد اور گھوسٹ ملازمین سے پاک کرنے کے ساتھ اداروں کے سربراہان ‘ افسران اور ذمہ داران و ملازمین کی مراعات و تعیشات کا خاتمہ کیا جائے اور تمام سرکاری و قومی اداروں میں یکساں اصلاحات کے ذریعے یکساں مراعات رائج کی جائیں تو خسارہ زادہ اداروں کو مفید و مو ¿ثر بنایا جاسکتا ہے اگر حکومت اس کام کی اہل نہیں ہے تو پی آئی اے کا انتظام ایک سال کیلئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے حوالے کردیا جائے ہم اس قومی ادارے کو خسارے سے نفع میں لانے کے ساتھ قومی ایئر لائن کو دنیا کی صف اول کی ایئر لائنوں میں شامل کرکے دکھائیں گے جبکہ نئی ایئر لائن بنانے کا حکومتی منصوبہ سیاسی بھرتیوں کی نئی روایت کو جنم دیکر قومی خزانے کیلئے ایک اور سفید ہاتھی کے سوا کچھ اور ثابت نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قومی اثاثوں کا تحفظ بھی فوج کافریضہ و ذمہ داری ہے‘ جی کیو ایم
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان کو ایشین ٹائیگر ‘ لاہور کو بیجنگ ‘ کراچی کو شنگھائی اور لیاری کو پیرس بنانے کا خواب دکھانے والوں کی ناقص حکمت عملی اور ناکام معاشی پالیسیوں کے باعث نہ صرف پاکستان بجلی ‘ پانی اور گیس بحران سے دوچار ہے بلکہ دہشتگردوں ’ جرائم پیشہ عناصر ‘بھتہ خوروں اور سیاسی جماعتوں کے دھرنوں و ہڑتالوں کے باعث تباہ ہوتی ہوئی معاشی ‘ اقتصادی ‘ تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں اور ٹیکسوں کے انبار کے باعث آسمان کو چھونے والی مہنگائی نے غربت وبیروزگاری کی شرح کو بھی اس قدر بڑھادیا ہے کہ آئندہ کئی عشروں تک اس کے مضمرات پر قابو پانا ممکن نہ ہوگا گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ سیاسی مفادات کیلئے اداروں میں سیاسی بھرتیوں نے قومی اداروں کو تباہی سے دوچار کردیا ہے اور ان اداروں کو خسارہ زدہ قرار دیکر نجکاری کے نام پر ان کی فروخت یا اونے پونے خفیہ خریداری حکمرانوں کی ملک و قوم دشمنی کا واضح ثبوت ہے جس کیخلاف فوج اور عدلیہ کو میدان میں آنا ہوگا وگر نہ حکمران ذاتی مفادات کیلئے یا تو تمام قومی اثاثے اور وسائل فروخت کردینگے یا پھر خفیہ طور پر انہیں اونے پونے خرید کر اپنی ذاتی جاگیر و جائیداد ‘ مال و املاک اور اداروں و فیکٹریوں میں شامل کرلینگے جو وطن عزیز و قوم کے مستقبل کیلئے تباہی و بربادی کا باعث بن جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حکمرانوں کا کردار عوام کو جمہوریت سے بیزار کررہا ہے‘ راجونی اتحاد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جسٹس انور ظہیر جمالی کی جانب سے حکومتی بد انتظامی کے باعث عوامی مسائل پر اظہار تشویش کو سراہتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن ودیگرنے کہا ہے کہ عوام پاکستان جو آمریت سے سخت نالاں و بیزار ہیں اور ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دیتے آئے ہیں گزشتہ و موجودہ جمہوری ادوار میں حکمرانوں کی منافقت و مفاد پرستی ‘ ناعاقبت اندیشی ‘ کرپشن ‘ بد انتظامی اور مظالم و جبر کے باعث جمہوریت سے بھی اسی حد تک نالاں ہیں جتنے وہ آمریت سے بیزار تھے اور یہ صورتحال نہ تو ملک وقوم کے مفاد میں ہے اور نہ ہی جمہوریت کیلئے نیک شگون ہے مگر زر و زمین کی ہوس میں مبتلا مقتدر طبقات صورتحال کو سمجھنے کی بجائے ذاتی مفادات و تعیشات کیلئے عوام کو جمہوریت سے بیزار کررہے ہیں جس کے باعث اب عدلیہ بھی حکومتی اقدامات پر ریمارکس دینے پر مجبور ہوگئی ہے اور اگر حکمرانوں نے عقل و ہوش کے ناکن نہیں لئے تو بہت جلد عدلیہ ازخود نوٹس لیکر حکومت کیخلاف آئینی فریضے کی ادائیگی پر مجبور ہوجائے گی !
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مردم شماری کے قومی تقاضہ کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے ‘ سولنگی اتحاد
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) قومی سیکورٹی صورتحال اور آپریشن ضرب عضب کے باعث مردم شماری کیلئے فوجیوں کی مطلوبہ تعداد کی عدم میں دستیابی کی وجہ سے مردم شماری کا عمل خطرے میں پڑجانے پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و برزگ رہنما امیر سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی و دیگر نے بروقت و لازمی مردم شماری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی اور آپریشن ضرب عضب یقینا قومی تقاضے ہیں مگر سیاسی عمل وجمہوری عمل کے تسلسل کیلئے بروقت قومی انتخابات کا انعقاد بھی ضروری ہے جنہیں شفاف بنانے کیلئے مردم شماری ناگزیر ہے اسلئے قومی صورتحال کو جواز بناکر مردم شماری کے التواءو تاخیر کو قوم کسی بھی صورت برداشت نہیں کرے گی اسلئے ادارہ شماریات کا فریضہ ہے کہ وہ مردم شماری کیلئے عملہ بھرتی کرے اور پھر اس عملے کی ضروری تربیت کے بعد دستیاب فوجی اہلکاروں کی نگرانی و سربراہی میں اس عملے کو مردم شماری کیلئے استعمال کرتے ہوئے مردم شماری کے قومی تقاضے کی بروقت تکمیل کے انتظامات کرے۔