کراچی(جیوڈیسک)منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت برقرار ہے،اسٹیٹ بینک نے سات دن کے لئے فنڈز فراہم کر دیئے۔ بینکنگ سسٹم میں سرمائے کی قلت دور کرنے کے لئے مرکزی بینک نے تین سو پچپن ارب دس کروڑ روپے کے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈ ز اورٹریژری بلز کی سات روز کے لئے خریداری کی۔
ان بلز پر مرکزی بینک نو اعشاریہ چار صفر فیصد سالانہ کے حساب سے شرح سود وصول کرے گا۔سرمایہ کاروں نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے چار سو ستانوے ارب روپے مالیت کے بلز فروخت کرنے کی پیشکش فراہم کی۔