ملک بھر میں کمرشل بینکوں کی دس ہزار سے زائد شاخیں اور مرکزی بینک کی دفاتر صارفین کو سہولت فراہم کریں گے اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے کرنسی نوٹ خصوصا چھوٹی رقم کے نوٹوں کی کافی تعداد میں فراہمی کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔
ملک بھر میں مرکزی بینک کے فاتر نے 12 جولائی سے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جو عیدالفطر سے قبل آخری یوم کار تک جاری رہے گا۔ کمرشل بینکوں کی شاخیں عوام کو 10 روپے، 20 روپے اور 50 روپے کے کرنسی نوٹوں کے پیکٹ بھی جاری کریں گی۔ مرکزی بینک 19 جولائی تک مختلف رقوم کے 48 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کرچکا ہے۔