اسٹیٹ بینک اگلے دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان ستائس اگست کو کرئے گا اسٹیٹ بینک کے مطابق آئندہ دوماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آئندہ ہفتے میں کیا جائیگا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں پچاس سے سو بیسس پوائنٹس اضافے کی توقع ہے۔ اس وقت شرح سود نوفیصد کی سطح پر موجود ہے۔ اسٹیٹ بینک کا سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ستائیس اگست کو ہوگا۔جس میں معاشی اعداد وشمار کا مکمل جائزہ لیا جائے گا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح ساڑھے آٹھ فیصد پر آگئی ہیجس کے باعث اسٹیٹ بینک دیگر معاشی اشاریوں کو سہارا دینے کے لئے شرح سود میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔اسٹیٹ بینک تمام موجود اندرونی اوربیرونی معاشی حالات کا جائزہ لینے کے بعد شرح سود کا اعلان کرے گا۔