اسٹیٹ بینک نے مستحق طلبہ کو ساڑھے دس کروڑ روپے سے زائد کے بلاسودی قرضے دینے کی اسکیم کی منظوری دے دی۔
یہ فیصلہ اسٹیٹ بینک میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں پانچ بڑے بینکوں کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں سال دوہزار گیارہ اور بارہ کیلئے نئی اسٹوڈینٹ قرضہ اسکیم کی منظوری دی گئی جس کے تحت اعلی تعلیم حاصل کرنے والے مستحق طلبہ کو دس کروڑ اٹھاون لاکھ انچاس ہزار روپے کے بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اس اسکیم سے ملک بھر کے سات سو چوالیس مستحق طلبہ فائدہ اٹھاسکیں گے۔