اسٹیٹ بینک نے فیلڈ دفاتر، کمرشل بینکوں اور ایکسپریس سینٹرز کے ذریعے عوام کو بڑے پیمانے پر نئے کرنسی نوٹ فراہم کیے گئے اسٹیٹ بینک کے مطابق اس سال رمضان المبارک کے دوران 138 ارب چھیتر کروڑ روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے، مرکزی بینک کے مطابق رواں سال دس اور سو روپے والے کرنسی نوٹ گزشتہ سال سے دوگنا جاری کئے گیے۔
گزشتہ سال مرکزی بینک نے ایک سو چودہ ارب تئیس کروڑ روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے تھے, مرکزی بینک کی جانب سے بڑے پیمانے پر کرنسی نوٹ جاری کرنے سے بلیک مارکیٹ میں کرنسی نوٹوں کی طلب گرگئی اور اس سال نئے کرنسی نوٹوں کی بلیک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔