اسلام آباد (جیوڈیسک) دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج عوام اکٹھی ہو رہی ہے جس کا خوف مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں بھی سنا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دو جماعتوں کے اسٹیٹس کو عوام کی طاقت سے ہرائیں گے۔
تحریک انصاف کے قائد کا کہنا تھا کہ مشن اور جدوجہد کا کوئی ٹائم فریم نہیں ہوتا۔ کامیابی حاصل کرنے تک وہ کنٹینر میں ہی رہیں گے۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں 55 لاکھ بچے تعلیم اسکول نہیں جا سکے۔ نئے پاکستان میں سب سے زیادہ توجہ تعلیم پر دی جائے گی۔