ایتھوپیا کا مسافر طیارہ اغواء، جنیوا ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا

Passenger Plane

Passenger Plane

جنیوا (جیوڈیسک) ایتھوپیا کا مسافر طیارہ اغواء کرکے جنیوا ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔ ہائی جیکر کو گرفتار کر لیا گیا۔ تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہا۔

ایتھوپیا ایئر لائن کا ایک مسافر طیارہ اغواء کے بعد جنیوا ایئر پورٹ پر اتار کر ہائی جیکروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایتھوپین ایئر لائنز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بوئنگ 707-300 کی پرواز عدیس ابابا سے روم کیلئے روانہ ہوئی ہی تھی کہ اچانک اسے اغواء کر لیا گیا۔

اغواء کے وقت طیارہ سوڈان کی فضائی حدود میں محو پرواز تھا۔ طیارے کو جبری طور پر سوئٹزرلینڈ کے جنیوا ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا اور ہائی جیکروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم تمام مسافر اور عملہ محفوظ ہے۔