یورپی یونین افغانستان میں امن مرحلے کی ضامن بننے کے لئے تیار ہے: فریڈریکا موغرینی

 Federica Mogherini

Federica Mogherini

جنیوا (جیوڈیسک) یورپی یونین کی خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسیوں کی ہائی کمشنر فریڈریکا موغرینی نے کہا ہے کہ یورپی یونین افغانستان میں امن مرحلے کی ضامن بننے کے لئے تیار ہے۔

سوٹزر لینڈ کے جنیوا آفس میں آج افغانستان کے موضوع پر اور “وزراء کانفرنس ” کے عنوان سے شروع ہونے والے اجلاس سے خطاب میں موغرینی نے کہا ہے کہ تاریخی معنوں میں ملک ایک اہم مرحلے سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2017 سے 2020 کے دور میں یورپی یونین نے افغانستان کے لئے جس مالی امداد کا وعدہ کیا تھا اس کی مالیت 13.6 بلین یورو تک پہنچ چکی ہے۔

موغرینی نے کہا کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو ایک اہم مذاکراتی مرحلے کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین افغانستان کے امن مرحلے کے ساتھ تعاون کرتی ہے اور اب ٹھوس امن مذاکرات کا آغاز کروائے جانے کی ضرورت ہے۔ یورپی یونین اس امن مرحلے کے ساتھ تمام ضروری تعاون کرنے کے لئے تیار ہے ، اسی طرح دیگر ممالک بھی ہماری طرح افغانستان امن مرحلے کے ضامن بننے کے لئے تیار ہیں۔

فریڈریکا موغرینی نے کہا ہے کہ یورپی یونین افغانستان میں اصلاحات اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کے عمل کے ساتھ بھی تعاون کر سکتی ہے۔