برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یورپی یونین سے بریگزٹ معاہدے کو تسلیم کر لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ جانسن نے ملکی پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے اس معاملے میں انتہائی لچک دار رویے کا مظاہرہ کیا ہے۔
ان کے بقول یورپی یونین کی جانب سے مراعات دینے کا وقت آ گیا ہے۔ جانسن نے مزید کہا کہ اگر ایسا نہ ہوا، تو برطانیہ کے پاس اکتیس اکتوبر کو بغیر کسی باقاعدہ معاہدے کے یورپی یونین سے نکل جانے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں بچے گا۔