بوچھال کلاں کی خبریں 31/08/2015

Riaz Malik

Riaz Malik

بوچھال کلاں (نامہ نگار) بوچھال کلاں یونین کونسل میں مسلم لیگ ن نے بلدیاتی الیکشن کے لئے اپنے پینل کا اعلان کر دیا بوچھال کلاں یونین کونسل میں مسلم لیگ ن کے چئیرمین کے امیدوار حاجی ملک ریاض وائس چئیرمین ملک غلام عباس مکھیال ہونگے جبکہ کونسلر مے لئے ملک جاوید ، ملک قیوم ، ملک صفدر بربری ، اور ملک اکبر بوچھال کلاں میں امیدوار ہیں جبکہ ملک عارف مکھیال اور ملک اجمل بولہ شریف میں امیدوار ہونگے اس موقع پر حاجی ملک ریاض نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے سب سے پہلے اپنے امیوار کھڑے کر کے جو دھماکہ کیا ہے اس سے ہمارے پینل کی کامیابی یقینی ہو گئی ہے قبل ازیں مسلم لیگی بزرگ رہنما ملک اسلم نے مسلم لیگی امیدواروں کے الیکشن آفس کا افتتاح کیااسموقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ مسلم لیگی رہنما ملک اسلم سیتھی نے کہا کہ بوچھال کلاں کے عوام مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے باکردار اور دین دار امیدواروں کا انتخاب کیا انہوں نے کہاایمانتداری سے پاکستان کے لئے کام کیا جائے تاکہ ملک ترقی کر سکے اس وقت مسلم لیگ ن کے قائدین ہی ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں کیونکہ بغیر تجربہ کے کوئی کام ممکن نہیں اور مسلم لیگ ن کے قائدین ملک چلانے میں تجربہ کار ہیں ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ملک سے مہنگائی پر کافی حد تک کنٹرول ہوا ہیاور ملک میں خوشحالی کے آثار نظر آنے لگے ہیںاس وقت یہ ضروری ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ہی کامیاب کیا جائے تاکہملک میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہ پیدا ہو اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل ملک حاجی نواز نے عوام کا شکر یہ ادا کیا جنہوں نے مسلم لیگی امیدواروں کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بوچھال کلاں (نامہ نگار) صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی سرکاری دورہ پر سوڈان روانہ ہو گئے تفصیل کے مطابق وزیر اعلی کے خصوصی حکم پر سوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سرکاری وفد کے ساتھ سوڈان روانہ ہو گئے ہیں جہاں سے ان کی واپسی یکم ستمبر کو ہو گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بوچھال کلاں (نامہ نگار) تنظیم الاخوان پنجاب کے امیر ملک عبداقدیر اعوان نے کہا کہ پاکستان میں عوام کے مسائل کا حل صرف اسلامی نظام ہے الاخوان کے مرکز منارہ میں ہمارے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ملک میں اسلامی نظام کا نفاز نہیں ہوتا ملکی مسائل جوں کے توں رہیں گے انہوں نے کہا کہ حکمران عوامی مسائل کا حل چاہتے ہیں تو ملک میں نظام صرف اسلامی نظام کا نفاز کریں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں عوام صرف دین دار اور اچھے کردار کے لوگوں کا انتخاب کریں تاکہ ملک سے کریپشن کا خاتمہ ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ انقلاب باتوں سے نہیں عمل سے آتے ہیں اور جب ہم لوگ دین دار اور اسلام کے احکامات پر عمل کریں گے تو اسی کا نام انقلاب ہوگا اور انقلاب اپنے آپ سے شروع ہوتا ہے ہمیں پرانے فرسودہ نظام کو ختم کرنا ہو گا جس کے لئے عوام اسلامی اخامات کو اپنے آپ پر لاگو کریں انہوں نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے فوج اور حکومت کے کردار کی تعریف کی۔

ریاض احمد ملک نمائندہ الاخبار بوچھال کلاں03348732994