روس (اصل میڈیا ڈیسک) ماسکو کے 8 یورپی یونین حکام کو بلیک لسٹ کرنے کے بعد یونین کے لئے روس کے سفیر ولادیمیر چیزوف کو مذاکرات کے لئے طلب کر لیا گیا ۔
مذاکرات میں روسی سفیر کو ماسکو انتظامیہ کی اعلان کردہ بلیک لسٹ کو رد کئے جانے سے آگاہ کیا گیا اور روس کے فیصلے کی شدت سے مذمت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ روس کے حزب اختلاف لیڈر الیکسی ناوالنی کی حراست پر ردعمل کے لئے یورپی یونین کی طرف سے روس پر بعض پابندیوں کے فیصلے کے بعد ماسکو انتظامیہ نے بھی 8 یورپی یونین حکام کو بلیک لسٹ کر دیا تھا۔