خواجہ سراء بھی انسان ہیں، لوگ بْرا سلوک نہ کریں، وقاص عابد
Posted on December 21, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی : خواجہ سراء بھی انسان ہیں، لوگ بْرا سلوک نہ کریں، حکومت خواجہ سرائوں کے بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات اْٹھائے۔گْڈ تھنکرزآرگنائزیشن ہر انسان کے بنیادی حقوق کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اْٹھانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ہر شخص کو چاہیے کہ خواجہ سرائوں کی عزت کرے۔
ان خیالات کا اظہار وقاص عابد ایڈووکیٹ چیف ایگزیکٹو گْڈ تھنکرز آرگنائزیشن نے خواجہ سرائوں کے حقوق کے موضوع پر صحافیوں سے ایک خصوصی میٹنگ کے دوران کیا۔پریس کلب مصطفی آباد میں گْڈ تھنکرز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام خواجہ سرائوں کے حقوق کے موضوع پر منعقدہ ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں گْڈ تھنکرزآرگنائزیشن کی ٹیم نے خواجہ سرائوں کے حقوق کے متعلق آگہی دی اور بتایا کہ قانون کسی بھی شخص سے ناروا سلوک کی اجازت نہیں دیتا۔
کوئی بھی شخص، چاہے وہ پولیس والا ہی کیوں نہ ہو، کسی بھی خواجہ سراء کو بلا وجہ گرفتار نہیں کر سکتا۔ مگر اکثر پولیس اہلکار خواجہ سرائوں کو غیر قانونی گرفتار کر کے ان سے پیسے وغیرہ چھین لیتے ہیں اور زیادتی کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔
گْڈ تھنکرزآرگنائزیشن نے حکومت سے اپیل کی کہ پولیس اہلکاروں کو خصوصی ہدائت کی جائے کہ ان کو بلا وجہ گرفتار نہ کریں اورمیڈیا کے ذریعے عوام الناس سے بھی گزارش کی کہ کوئی بھی شخص راستہ میں جاتے ہوئے سڑک پر ان کی تذلیل نہ کرے۔ خواجہ سرائوں نے کہا کہ خدا راہ ان کو بھی انسان سمجھا جائے اور ان کے حقوق کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔
گْڈ تھنکرزآرگنائزیشن کی ٹیم نے مزید کہا کہ اگر صحافی برادری اس مظلوم کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ان کی آواز کو حکام بالا تک پہنچائے تو یقینی طور پر ایک مثبت تبدیلی ممکن ہے اور خواجہ سراء بھی عام انسانوںکی طرح باعزت زندگی گزار سکتے ہیں۔
اس موقع پر سنیئر صحافی محمد عمران سلفی نے گْڈ تھنکرزآرگنائزیشن کو یقین دلایا کہ مصطفی آباد کی صحافی برادری خواجہ سرائوں کے حقوق تحفظ کیلئے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں گے۔ خواجہ سرا اپنے مسائل اور پریشانیوں سے صحافیوںکو آگاہ کریں، ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com