یورو بانڈ کا پہلا روڈ شو آج دبئی میں ہوگا، اسحاق ڈار افتتاح کریں گے

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت کی طرف سرکاری بانڈز میں سرمایہ کاری کی دعوت اور ترغیب کے لیے جمعرات سے دنیا کے مختلف ممالک کے 6 بڑے شہروں میں روڈ شوز ہوں گے۔

اس ضمن میں وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ 50 کروڑ ڈالر مالیت کے یورو بانڈ کے اجرا کے سلسلے میں وفاقی وزیر خزانہ دبئی میں موجود ہیں جہاں وہ پہلے روڈ شو کا افتتاح کریں گے جس میں یورو بانڈ میں سرمایہ کاری اور حکومتی پالیسیوں سے متعلق سرمایہ کاروں کو آگہی فراہم کی جائے گی جبکہ دوسرا روڈ شو جمعہ 4 اپریل کو لندن میں اور آخری روڈ شو 7 اپریل کو نیویارک میں کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیکریٹری خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر بھی روانہ ہوں گے اور وہ ہانگ کانگ، سنگاپور اور لاس اینجلس میں روڈ شوز میں شرکت کریں گے۔