پیرس (جیوڈیسک) یورو کپ فٹبال میں گروپ اے کے مقابلے مکمل ہو گئے۔ آخری پول میچ میں فرانس اور سوئٹزر لینڈ کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ برابر رہا۔ فرانسیسی کھلاڑیوں پول پو گبا۔
ڈمیٹری پائٹ اور اینٹون گریزمین نے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن سوئس گول کیپر یان سومر نے تمام کوششیں ناکام بنا دیں۔ گروپ اے میں فرانس نے 7 پوائنٹس اور سوئٹزر لینڈ نے 5 پوائنٹس کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
سوئس ٹیم تاریخ میں پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچی ہے۔ دوسری جانب اسی گروپ کے ایک اور میچ میں البانیہ نے رومانیہ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ میچ میں کامیابی سے البانیہ کے اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی امیدیں برقرار ہیں۔