پیرس (جیوڈیسک) یورو کپ کے دوسرے کوار ٹرفائنل میں ویلز نے بیلجئم کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر پہلی بار سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔
فرانس میں جاری یورو کپ کا دوسرا کوارٹر فائنل شروع ہوا تو ابتدا میں بیلجئم کی ٹیم کھیل پر چھائی رہی لیکن ویلز نے بیلجئم کی گول کرنے کی کئی کوششیں ناکام بنا دیں۔ بیلجئم کی ٹیم نے کھیل کے 13 ہویں منٹ میں پہلا گول کر کے برتری حاصل کر لی لیکن اس کے بعد ویلز کے کھلاڑی ہی میچ پر چھائے رہے۔ ویلز کی ٹیم نے لگاتار 3 گول کر کے بیلجئم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا خواب چکنا چور کر دیا۔
سیمی فائنل میں ویلز کا مقابلہ پرتگال سے ہوگا جسے یوروکپ کا انتہائی اہم میچ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے پرتگال کی ٹیم نے بھی پنلٹی ککس پر پولینڈ کو کوارٹر فائنل سے باہر کر کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔