ٹوکیو (جیوڈیسک) ٹوکیو تجارتی منڈی میں ڈالر کی شرح تبادلہ گزشتہ روز کی شرح 120.44 ین فی ڈالر کے مقابلے میں 119.83 ین فی ڈالر ہو گئی۔
جبکہ یرو کی شرح تبادلہ 126.55 ین فی یورو اور 1.0565 ڈالر فی یورو رہی جو کہ گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے اختتام پر 127.02 ین فی یورو اور 1.0571 ڈالر فی یورو ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران اہم ترین نکی 225 انڈیکس 0.04 فیصد یا 8.52 پوائنٹس کی معمولی کمی سے 19896.94 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔
جبکہ ٹاپکس انڈیکس 0.25 فیصد یا 3.91 پوائنٹس کے اضافے سے 1590.17 پوائنٹس رہا۔