یورو زون مالیاتی بحران سے نکل گیا

Euro Zone

Euro Zone

ایڈنبرگ (جیوڈیسک) ایڈنبرگ یورو زون تاریخ کے طویل ترین اقتصادی بحران سے نکل آیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے دفتر شماریات یورو سٹیٹ نے کہا ہے کہ یورو زون تاریخ کے طویل ترین اقتصادی بحران سے نکل آیا ہے۔ تازہ اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ 17 رکنی مشترکہ کرنسی زون کی مجموعی اقتصادی نمو رواں برس اپریل سے جون کے درمیان 0.3 فیصد رہی۔

تاہم یورو سٹیٹ کی رپورٹ میں اس بات سے بھی متبنہ کیا گیا ہے کہ بحران سے نکلنے کا یہ عمل عارضی ہو سکتا ہے کیونکہ مجموعی معاشی بہتری کی وجہ چند رکن ممالک کی معیشت میں بہتری ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق جرمنی اور فرانس ایسے ممالک میں سر فہرست ہیں۔