یورپی مبصرین نے قومی انتخابات کی شفافیت کا پول کھول دیا ہے محمد رئیس

کراچی : حلقہ پی ایس 128لانڈی کراچی سے قومی الیکشن 2013ء میں سندھ کی صوبائی اسمبلی کیلئے آزاد امیدوار محمد رئیس نے انتخابات کی مانٹیرنگ کیلئے آنیوالے یورپی مبصرین کی جانب سے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر عدم اطمینان کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ الیکشن کمیشن صاف و شفاف اور غیر جانبدارانہ و منصفانہ انتخابات کرانے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔

تمام امیدواروں کو انتخاب لڑنے کا مساوی حق نہیں دیا گیا اور نہ ہی نگراں حکومت نے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے امیدواروں کے تحفظ اور ملک میں امن یقینی بنانے کیلئے دیانتدارانہ کردار ادا کی۔

ا جس کی وجہ سے مخصوص طبقات و محدودافراد کامیابی سے انتخابی مہم چلاکر بھرپور انداز سے دھاندلی کے ذریعے کامیاب ہوکر اقتدار کے حقدار قرار پائے اور ان اقتدار کے ہاتھوں قوم کو پہنچنے والے ہر نقصان اور پاکستان کی مستقبل کی تباہی کے ہر جرم میں الیکشن کمیشن برابرکا گنہگار ہوگا۔

الیکشن کمیشن و نگراں حکومت کے عدم اطمینان بخش اقدامات پر سوموٹو ایکشن لینے والوں کی خاموشی اور نظر اندازی نے انہیں بھی انہی گہنگاروں کی صف میں شامل کر دیا ہے۔

جن کی غفلت و جانبدارانہ اقدامات کے باعث انتخابات شفاف نہیں ہوئے اور مجھ جیسے دیگر عوامی رہنما عوامی حمایت و اعتماد کے باجوددھاندلی اور غنڈہ گردی کی وجہ سے مجرموں اور دہشتگردوں کے ہاتھوں شکست کاشکار ہوئے !