یورپ میں ایک تہائی ہلاکتیں، کرونا ایک لاکھ 40 ہزار جانیں نگل گیا

Europe - Coronavirus

Europe – Coronavirus

یورپ (اصل میڈیا ڈیسک) کرونا کی وباء سے پوری دنیا میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہلاکتوں کے اعتبار سے یورپ میں اس وقت ایک تہائی ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ مجموعی طورپر ایک لاکھ 40 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

چین میں دسمبر 2019ء کو سامنے آنے والے کرونا وائرس سے اب تک پوری دنیا میں ایک لاکھ 40 ہزار 902 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یورپ میں 92 ہزار 900 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جو کہ کل تعداد کا ایک تہائی ہے۔

گذشتہ ہفتے امریکا میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا اور اب تک امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 32 ہزار ہوچکی ہے۔ اٹلی میں 22 ہزار 170، اسپین میں 19 ہزار 130، فرانس میں 17 ہزار 920 اور برطانیہ میں 13 ہزار 920 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکا میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد چھ لاکھ 50 ہزار تک پہنچ چکی ہے جب کہ بدھ کے روز 30 ہزار ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

جمعرات کے روز عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا تھا کہ یورپی ممالک مزید کچھ دنوں تک کرونا کی آندھی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ دوسری طرف بعض یورپی ممالک نے کرونا کی وجہ سے لاک ڈائون اور پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔