یورپ (اصل میڈیا ڈیسک) یورپ بھر میں حالیہ ایک ہفتے میں کورونا وائرس کیسوں کی تعداد میں گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں 7 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ ہفتہ وار کووِڈ۔19 رپورٹ میں دنیا بھر میں کرونا کیسوں میں اضافے اور اموات کی تعداد کا جائزہ لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران 2،7 ملین افراد کووِڈ۔19 میں مبتلا ہوئے ہیں اور وائرس کی وجہ سے 46 ہزار افراد کی اموات واقع ہو چکی ہیں۔
حالیہ ایک ہفتے میں افریقہ اور مغربی پیسفک کے علاقوں میں کورونا کیسوں کی تعداد میں بالترتیب 18 فیصد اور 16 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔
ویکسینیشن کی کم شرح کے باوجود افریقہ میں کورونا کیسوں کی تعداد میں کمی بھی رپورٹ کے توجہ کا مرکز بننے والے موضوعات میں سے ایک ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپ بھر میں حالیہ ایک ہفتے کے دوران 1،3 ملین نئے کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور یورپی ممالک کے نصف سے زائد میں کووِڈ۔19 کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ یورپ میں حالیہ 3 ہفتوں سے کورونا کیسوں کی تعداد کا رجحان بلندی کی طرف ہے۔ حالیہ ایک ہفتے میں گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں کورونا کیسوں کی تعداد 7 فیصد بڑھ گئی ہے اور دنیا بھر میں واحد یورپ کا علاقہ ایسا ہے کہ جہاں کورونا کیسوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔