یورپی یونین کی جانب سے چینی سولر پینلز کی درآمد پر مزید ٹیکس عائد

Solar Panels

Solar Panels

جرمنی اور چند دیگر یورپی ممالک کی مخالفت کے باوجود یورپی کمیشن نے چینی سولر پینلز کی درآمد پر نئے ٹیکسوں کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سے قبل چین کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ ایسے اقدامات کے نتیجے میں چین اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی جنگ شروع ہو سکتی ہے۔

کمیشن کے مطابق ابتدائی طور پر چینی سولر پینلز پر 11.8 فیصد ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔ اگر چینی حکام نے یہ مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل نہ کیا تو اگست میں یہ ڈیوٹی 47.6 ف یصد تک بڑھا دی جائے گی۔

یورپی حکام کے مطابق لاگت سے کم قیمت پر یورپی منڈیوں میں چینی سولر پینلز کی فروخت کی وجہ سے یورپی سولر پینل کمپنیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، جس کی وجہ سے ان کمپنیوں میں کام کرنے والے 25 ہزار افراد کی ملازمتیں خطرات کا شکار ہیں۔