یورپی یونین نے حزب اللہ کے عسکری ونگ کو دہشت گرد قرار دیدیا

European Union

European Union

برسلز (جیوڈیسک) یورپی یونین نے لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے فوجی دھڑے کو دہشتگرد گروہ قرار دے دیا ہے۔ حزب اللہ کے خلاف یہ فیصلہ اس کی شام کی جنگ میں شمولیت کے بعد کیا گیا۔

تنظیم کے فوجی دھڑے کو دہشت گرد قراردینے کے لیے یورپی یونین کے تمام اٹھائیس ممالک نے ووٹ دیا۔ اس فیصلے کے بعد اب یورپ میں مقیم حزب اللہ کے حامی ملیشیا کو فنڈ منتقل نہیں کر سکیں گے۔