یورپی یونین کی نمائندہ کی معزول مصری صدر مرسی سے ملاقات

Egyptian President Mercy

Egyptian President Mercy

قاہرہ (جیوڈیسک) یورپی یونین کی خارجہ امور کی نمائندہ نے مصر کے معزول صدر محمد مرسی سے نامعلوم مقام پر ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد یورپی یونین کی نمائندہ کیتھرین ایشٹن کا کہنا تھا معزول صدر خیریت سے ہیں لیکن انہیں نہیں معلوم کہ وہ کس جگہ پر ہیں۔ یہ ملاقات دو گھنٹے پر مشتمل تھی جس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

کیتھرین کے مطابق مرسی کو ٹی وی اور اخبارت تک رسائی ہے اور وہ اپنی معزولی کے بعد مصر کے حالات سے پوری طرح باخبر ہیں۔ دوسری جانب فرانس نے مصر کی عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ معزول صدر مرسی کو فوری رہا کیا جائے۔