اسلام آباد (جیوڈیسک) یورپی یونین کے وفد نے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے اسلام آباد میں ملاقات کی، وفد کو نئی حکومت کی طرف سے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اور دیگر اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ یورپی پارلیمنٹ کی ذیلی کمیٹی برائے انسانی حقوق کا وفد مس انا گومس کی قیادت میں پاکستان کے دورے پر ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے یورپی یونین کے وفد کو بتایا کہ نواز حکومت نے عورتوں، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔