یورپا فٹ بال لیگ، ویگان اور ٹوٹنہم کی ٹیموں کا فاتحانہ آغاز

European Football League

European Football League

ماسکو (جیوڈیسک) یورپا فٹ بال لیگ کے گروپ سٹیج مرحلے میں ویگان اور ٹوٹنہم کی ٹیموں نے فاتحانہ آغاز کر لیا۔ یورپا لیگ کے گروپ سٹیج مرحلے میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، ویگان کی ٹیم نے مریبور کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے مات دی، ویگن کے سٹرائیکر نیک پاول نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے۔

دو گول سکور کیے جبکہ مڈفیلڈر بین واٹسن نے ایک گول سکور کر کے ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔ دوسری جانب ماسکو میں کھیلے گئے فٹ بال میچ میں ٹوٹنم ہوٹسپر کی ٹیم نے آنزہی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد دو صفر سے شکست دی، فاتح ٹیم کی جانب سے جرمین اور نیسر نے ایک ایک گول سکور کیا۔