پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) یورپ سمیت فرانس میں بھی گھڑیوں کا ٹائم ایک گھنٹہ پیچھے کر دیا گیا ہے ۔ٹائم کی تبدیلی سے اب پاکستان اور یورپ کے ٹائم میں چار گھنٹے کا فرق ہو گیا ہے ۔پاکستان میں ٹائم یورپ سے چار گھنٹے آگے ہے۔
تفصیل کے مطابق یورپ میں گزشتہ شب گھڑیوں کا ٹائم ایک گھنٹہ پیچھے کر دیا گیا ہے ۔ٹائم کی تبدیلی سے اب پاکستان تین کی بجائے چار گھنٹے آگے چلا گیا ہے۔
فرانس سمیت یورپ میں مقیم پاکستانی کیمونٹی ٹائم کی تبدیلی ذہن نشین کر لیں۔