یورپ میں داعش کے خلاف حفاظتی تدابیر میں اضافہ کیا جا رہا ہے

Security

Security

جرمن (جیوڈیسک) جرمن وزارت داخلہ نئی سول سکیورٹی اسٹریٹجی کا تعین کرے گی، صحت کے سسٹم کو اور عمارتوں کو مضبوط بنایا جائے گا اور عوام کو دہشتگردی کے خلاف دفاعی تدابیر میں موئثر شکل میں داخل کیا جائے گا۔

مغربی ممالک، دہشت گرد تنظیم داعش کو اس کے اثر و رسوخ کے علاقے میں کمزور کرنے کی کوشش کرنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ یورپ میں بھی حفاظتی تدابیر میں اضافہ کر رہے ہیں۔

جرمنی دہشتگردی کے خلاف سول سکیورٹی اسٹریٹجی کو تیار کر رہا ہے۔

جرمنی کی وزارت داخلہ سرد جنگ کے بعد سے لے کر اب تک پہلی دفعہ ایک سول سکیورٹی اسٹریٹجی کا تعین کرے گی۔

بدھ کے روز اس نئی اسٹریٹجی پر بات چیت کا سلسلہ شروع کیا جائے گا اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس اسٹریٹجی کے تحت صحت کے سسٹم کو اور عمارتوں کو مضبوط بنایا جائے گا اور عوام کو دہشتگردی کے خلاف دفاعی تدابیر میں موئثر شکل میں داخل کیا جائے گا۔

عوام سے 5 روزہ پانی کو اور 10 روزہ خوراک کو ذخیرہ کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

جرمن وزارت دفاع فوج کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کی تربیت دے گی۔

جرمنی کے وزیر داخلہ تھامس ڈی مائیزیری نے کہا ہے کہ ہم ائیر پورٹوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر چہرے کی شناخت کےکمپیوٹر پروگراموں اور کیمروں کو نصب کرنے کا خیال رکھتے ہیں۔

یونان میں لی گئی تلاشیوں کے دوران مہاجرین کے کیمپوں میں داعش کی طرف سے تیار کئے گئے جعلی پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔

داعش کے دہشت گردوں کے مہاجرین میں مل کر آسٹریلیا پہنچنے ، وہاں اپنا گڑھ بنا کر یورپ پر تازہ حملے کرنے کے بارے میں اندیشوں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

تاہم یورپی ممالک داعش کی دہشتگردی کو یورپ پہنچنے سے پہلے ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

فرانسیسی طیاروں نے بھی شام میں داعش کے مرکز راقہ پر بھاری بمباری کی۔

فرانسیسی حکام کے مطابق 9 فرانسیسی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں داعش کے اسلحہ ڈپو اور ایک مرکز کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

لیبیا میں بھی داعش کے خلاف آپریشنوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

سیرتے میں حکومتی یونٹوں نے پیش قدمی کر کے ایک مسجد اور ایک جنازہ گاہ کو قبضے میں لے لیا ہے۔

قبضے میں لی گئی ان جگہوں میں کثیر تعداد میں داعش کے اراکین کی لاشیں ملی ہیں۔

سیرتے میں داعش کے دہشت گردوں کے سرغنہ نائجر کی سرحد کے ساتھ واقع ریگستان کی طرف فرار ہو گئے ہیں۔