یورپی مبصر مشن کا پاکستان میں امن و امان کی صوتحال پرتشویش کا اظہار

Pakistan

Pakistan

پاکستان(جیوڈیسک)عام انتخابات کا جائزہ لینے والے یورپی مبصر مشن نے پاکستان میں امن و امان کی صوتحال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔ ذرائع سے مبصر مشن کی ڈپٹی چیف حنا روبرٹس نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث یورپی مبصر بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور کراچی کے کئی علاقوں تک نہیں جا سکتے۔

ہم ہوٹل تک محدود ہوکر انتخابات کا جائزہ نہیں لینا چاہتے ہیں۔ خواتین ووٹرز کو ووٹ کا حق اور تحفظ دینے کیلئے ریاستی اداروں کو ٹھوس اور عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ حنا روبرٹس کہتی ہیں کہ یورپی یونین پاکستان میں انتخابات کا جائزہ لینے کے لئے پانچ ملین یورو سے زائد کی رقم خرچ کر رہا ہے۔

جس کا مقصد پاکستان میں جمہوریت کو فروغ دینا ہے۔ حنا روبرٹس کا مزید کہنا تھا کہ انہیں دیکھنا ہے کہ انتخابات کا انعقاد عوامی خواہشات کے مطابق ہو رہا ہے یا نہیں۔ جبکہ الیکشن کمیشن کے کام کرنے کے طریقہ کار پر بھی گہری نظر رکھی گئی ہے۔