روم (جیوڈیسک) یورپ میں پناہ گزینوں کی تعداد پانچ لاکھ ہو گئی۔ 3 لاکھ 83 ہزار یونان، ایک لاکھ 29 ہزار اٹلی۔ پہنچ گئے۔
عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپ میں پناہ کے متلاشی ان مہاجرین میں سے تین لاکھ 83 ہزار یونان جب کہ ایک لاکھ 29 ہزار اٹلی کے ساحلوں پر پہنچے ہیں۔
خستہ حال اور گنجائش سے زائد مسافروں سے لدی کشتیوں کے ذریعے بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش کے دوران رواں سال اب تک تین ہزار سے زائد پناہ گزین ہلاک بھی ہوئے ہیں۔