یورپ کووِڈ۔19 حفاظتی تدابیر سے اُکتا چکا ہے، انگلینڈ، جرمنی، ہالینڈ میں احتجاجی مظاہرے

Protests

Protests

لندن (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس پابندیوں کے باوجود برطانیہ، جرمنی اور ہالینڈ میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں پابندیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد ہائیڈ پارک میں جمع ہوئے اور مارچ شروع کر دی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے ممنوع ہونے کے باوجود کئے گئے اس احتجاجی مظاہرے میں وقتاً فوقتاً مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

مظاہرے میں 33 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

جرمنی کے شہر کیسل میں کووِڈ۔19 حفاظتی تدابیر کے خلاف احتجاج کے لئے ہزاروں افراد شہر کے مرکز میں جمع ہوئے اور بلااجازت مارچ شروع کر دی۔

مظاہرین کی اکثریت نے ماسک اور سماجی فاصلے کے اصولوں کی خلاف ورزی کی اور پولیس کی اپیلوں کے باوجود مظاہرہ جاری رکھا۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس، ڈنڈوں اور تیز دھار پانی کا استعمال کیا اور مظاہرین نے پولیس پر خالی شیشیاں پھینکی اور صحافیوں پر حملہ کیا۔

دس ہزار افراد کی شرکت سے کئے گئے اس مظاہرے میں کثیر تعداد میں مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی انتہائی دائیں بازو کے حامیوں نے کووِڈ۔19 حفاظتی تدابیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس مظاہرے میں بھی کثیر تعداد میں مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔

ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں جمع مظاہرین نے لاک ڈاون کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے مظاہرین کے خلاف سٹن گرنیڈوں اور تیز دھار پانی کا استعمال کیا اور منتشر نہ ہونے کی وجہ سے بعض مظاہرین کا حراست میں لے لیا۔