پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے نومنتخب صدر ایمانویل ماکروں نے اپنا پہلا غیر ملکی دورہ جرمنی کا کیا۔
جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے ماکروں کا استقبال سرکاری اعزاز کے ساتھ کیا جس کے بعد بالمشافہ بات چیت ہوئی جس میں یورپی یونین کے مستقبل، مہاجرین کے مسئلے اور معاشی پالیسیوں پر توجہ مرکوز رہی۔
بعد ازاں دونوں رہنماوں نے پریس کانفرنس کا انعقاد کرتےہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ یورپی یونین معاہدہ پتھر پر لکیر نہیں جسے تبدیل نہ کیا جا سکے ،ضرورت پڑنے پر اس میں ترمیم ہو سکتی ہے۔
ماکروں نے کہا کہ جلد ہی جرمنی کے ساتھ مل کر ایک اصلاحاتی لائحہ عمل مرتب دیا جائے گا کیونکہ ہمیں ایک نئے ولولے ،جوش اور عزم کی ضرورت ہے۔