لندن (جیوڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون نے یورپی یونین کے دیگر رہنماو¿ں پر زور دیا ہے کہ وہ یورپی تارکینِ وطن کے حکومتی امداد کے حصول پر پابندیاں لگانے کی تجاویز کی حمایت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کی بات نہ سنی گئی تو اس کا نتیجہ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
وزیرِاعظم کیمرون کی تجاویز کے تحت تارکینِ وطن کو مخصوص حکومتی امداد حاصل کرنے کے لئے چار برس انتظار کرنا پڑے گا۔مغربی مڈلینڈز میں ایک کارخانے میں خطاب کرتے ہوئے ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ برطانیہ میں یورپی ممالک سے آنے والے تارکینِ وطن کی آمد کی بنیاد تبدیل کر سکتے ہیں۔
ان کے اس بیان کو 2017ء میں برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کی افواہوں کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یورپی تارکین وطن برطانیہ میں چھ ماہ تک کام تلاش نہیں کر سکے تو انہیں واپس جانا ہو گا۔
اس کے علاوہ ان تارکین پر اپنے اہلخانہ کو برطانیہ لانے کیلئے بھی کچھ شرائط عائد ہونگی۔