فرانس (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسمائیل قہرامان نے کہا ہے کہ ہم 15 جولائی کی ناکام بغاوت اور دہشت گرد تنظیم فیتو کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں یورپی پارلیمنٹ سےبلا مشروط مذمت کی توقع رکھتے تھے لیکن ہمیں سخت مایوسی ہوئی ہے۔
انھوں نے یورپی سربراہان کے فرانس کے شہر سراز برگ میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کی۔ یورپی پارلیمنٹ کےسربراہ پیڈرو اگرامنٹ نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے 15 جولائی کی ناکام بغاوت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کو انتہائی المناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن جمہوریت کے خاتمے کے خواہشمندوں کا عوام نے جراتمندی کیساتھ ڈٹ کر ایسا مقابلہ کیا ہے جسکی مثال موجود نہیں ہے ۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر اسمائیل قہرامان نے بھی یورپی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بغاوت کے بعد ہم یورپی ممالک سے اسکی مذمت کی توقع رکھتے تھےلیکن ہمیں مایوسی ہوئی ہے ۔بعض ممالک میں جمہوریت کی حمایت اور بغاوت کی مذمت میں جلوس نکالنےوالوں کیخلاف قانونی کارہ جوئی کی گئی اور ان پر جرمانہ لگایا گیا ۔ اس عمل درآمد کی کونسی جمہوری اقدار کیساتھ وضاحت کی جا سکتی ہے ۔
انھوں نے روسی فیڈرل کونسل کے سربراہ ویلینٹینا ماٹونکو کیساتھ ملاقات میں بھی 15 جولائی کا ناکام بغاوت کے موضوع کا جائزہ لیا اور دونوں ممالک کے تعلقات کو معمول پر لانے اور پارلیمنٹوں کے درمیان تعاون کو مستحکم بنانے پر اتفاق رائے گیا۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر اسمائیل قہرامان نے دہشت گرد تنظیم فیتو کیخلاف موقف کیوجہ سے ان کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے بعد میں فرانس اور ناروے کے ہم منصبوں کیساتھ بھی دو طرفہ مذاکرات کیے۔