یورپین پارلیمنٹ میں روس کی توسیع پسندانہ پالیسی کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

European Parliament

European Parliament

برسلز (جیوڈیسک) یورپین پارلیمنٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ روس یوکرائن میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے۔ اس پرپابندیاں برقرار رکھی جائیں۔

یورپی پارلیمان نے برسلز میں ہونے والے اپنے اجلاس میں ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں روس کی “جارحانہ اور توسیع پسندانہ پالیسی” کی مذمت کی گئی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یورپی پارلیمان روس کے حمایت یافتہ باغیوں کی مشرقی یوکرائن میں “دہشت گردی اور مجرمانہ طرزِ عمل” کی بھی سخت مذمت کرتی ہے۔ یہ قرارداد ایک ایسے وقت منظور کی گئی جب یوکرائن میں یومِ سوگ منایا جا رہا ہے۔