برسلز (جیوڈیسک) کشمیر کونسل ای یو کے زیر اہتمام یہاں یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر کے حوالے سے’’ای یو۔ ہفتہ کشمیر‘‘ کے عنوان سے تقریبات گیارہ نومبر سے شروع ہوں گی۔
ارکان پارلیمنٹ، سیاسی اور سماجی شخصیات، دانشوروں اور معاشرے دوسرے طبقات سے تعلق رکھنے والے اہم افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔
ان تقریبات کے میں افتتاحی پروگرام میں سیمینار، دستاویزی فلم، دستکاری کی نمائش بھی شامل ہے۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسید نے بتایا تقریبات کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا ہے۔