برسلز (جیوڈیسک) یورپی یونین کے تجارتی مسابقت کے کمیشن نے معروف امریکی کمپنی ایپل کو حکم دیا ہے کہ وہ آئرلینڈ میں 13 ارب یورو کا ٹیکس جمع کرائے۔
یہ فیصلہ تین سالہ تحقیقات کے بعد سنایا گیا ہے۔ کمیشن کے مطابق حکومتی اقدامات کی وجہ سے ایپل کو آئرلینڈ میں ٹیکس کی بڑی رقم بچانے کا موقع ملا ہے تاہم یورپی یونین کے ٹیکس قوانین کے تحت ملکی ٹیکس حکام منتخب کمپنیوں کو ٹیکس کی چھوٹ دینے کے مجاز نہیں ہیں۔
تیرہ ارب یوروز پر مشتمل یہ یورپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیکس جرمانہ قرار دیا جا رہا ہے ایپل اور آئرلینڈ کی حکومت دونوں نے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔