جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یورپین یونین کے تعاون سے پاکستان میں سبائون، آئی آر ایس ٹی این جی اوز جھنگ میں تحصیل اٹھارہ ہزاری میں موضع کوٹ مراد۔ ڈھن میانی۔ قائم آباداور بستی احمد آباد وغیرہ میں ایک کارنر میٹنگ منقد ہوئی۔ جسکی صدارت حضرت خان پروجیکٹ منیجر پی اے سی ڈی مہمان خصوصی تھے۔وہاںپرموجودمقامی صحافیوں اورعلاقہ کی عوام نے اپنے مسائل پیش کیئے اس موقعہ پرسباون کی طرف سے کی گئی۔تنظیم سازی کے عہدادران کا چنائوبھی کیا گیا۔جس میں موضع ڈھن میانی۔قائم آبادسے سعید کو چیئرمین منتخب عوام نے اپنے وٹوں سے کیا۔اور بستی احمدآباد سے صدر سرفرازبستی آباد سے زبیدہ فاطمہ وائس چیئرمین شعبہ خواتین منتخب ہوئی۔اور بلا مقابلہ سیکرٹری سرفراز احمد منتخب ہوئے ہیں۔اوراس کارنرمیٹینگ میں عوام نے اپنے مسائل بتاتے ہوئے کہاہے ۔کہ علاقے میں گرلزپرئمرائی سکول تو موجود ہے مگر عملہ سٹاف موجود نہ ہے۔ہمارئے علاقوں میں ایک ہیلتھ ڈسپنسری ہے۔لیکن یہاں ہمیں آج تک یہ معلوم نہیں ہے۔کہ ڈاکٹریاڈسپنسرکون ہے۔خواتین کو زچگی کے دوران سہولت میسر نہ ہونے کی وجہ سے اموات واقع ہو جاتی ہے۔سرکاری افسران اورسیاسی لوگوں نے ہمارئے علاقے کو سہولتوں سے محروم رکھا ہوا ہے۔سبائون کے شکرگزراہے۔کہ جوان کی ٹیم ہی ہمارئے علاقے میں غریب لوگوں کے مسائل کے لیے دن رات محنت کر رہے ہے۔