پیرس (زاہد مصطفی اعوان) یورپی یونین کے 28 ممالک میں سے 22 ممالک کے درمیان کم تنخواہ والے ممالک میں سپین کا نواں نمبر ہے۔
تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے 28 ممالک میں کم تنخواہ والے ممالک میں سپین کا نواں نمبر ہے جبکہ دوسری جانب یورپی یونین کے سات ممالک ایسے بھی ہیں جن میں ایک ہزار یوروز سے زائد تنخواہ ماہانہ دی جاتی ہے۔
ان ممالک میں پہلا نمبر لکسمبرگ کا ہے جہاں کم ازکم ماہانہ تنخواہ 1923 یوروز ہے۔ لکسمبر گ کے بعد دوسرا نمبر برطانیہ کا آتا ہے جہاں کم از کم 1510 یوروز ہے۔
تیسرا نمبر ہالینڈ کا ہے اور یہاں کم ازکم ماہانہ تنخواہ 1508 یوروز ہے۔چوتھا نمبر بلجیم کا ہے اور یہاں کم ازکم ماہانہ تنخواہ 1502 یوروز ہے۔
کم از کم تنخواہ دینے والے ممالک میں جرمنی کا پانچواں نمبر ہے اور یہاں ماہانہ تنخواہ 1473 یوروز ہے۔برطانیہ کے بعد آئرلینڈ 1462 یوروز ماہانہ تنخواہ کے ساتھ چھٹا نمبر ہے اور فرانس کا ساتواں نمبر ہے جہاں کم از کم تنخواہ 1458 یوروز ہے۔
یورپی یونین کے ایک ملک بلغاریہ میں سب سے کم تنخواہ 194 یوروز ہے۔یاد رہے کہ یورپی یونین کے 28 ممالک میں سے 22 ممالک کے درمیان کم ازکم اجرت کا باضابطہ معاہدہ ہے۔