یورپی یونین نے خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کر دیا

Gaza

Gaza

غزہ (جیوڈیسک) سویڈن کے بعد یورپی یونین بھی فلسطینی ریاست کی حمایت میں میدان میں اتر آئی ہے۔ یورپی یونین کی خارجہ امور کی نئی سربراہ فیدیریکا موگیرینی نے عالمی برادری سے خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ کے دورے کے موقع پر یورپی یونین کی عہدیدار کا کہنا تھا دنیا غزہ اور اسرائیل کے درمیان کسی نئی جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔